کراچی(این این آئی) آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول ایگریمنٹ کے بعد عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت دیگر عالمی مالیاتی اداروں کی پاکستان کے لیے اعلان کردہ فنڈز کے اجرا کا عمل شروع ہونے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی نسبت روپے کی قدر مستحکم رہا۔انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ صرف 2پیسے کی کمی سے 278روپے 12پیسے کی سطح پر بند ہوئے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 280روپے 73پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
پاکستان کی چائنیز بانڈز مارکیٹ سے استفادے کے لیے جلد ہی 250 سے 300 ملین ڈالر مالیت پانڈا بانڈزمتعارف کرانے اور دو ہفتے سے مسلسل زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافے اور سرکاری ذخائر بڑھ کر 8ارب ڈالر سے تجاوز کرنے جیسے عوامل کے باعث ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم رہا۔