اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسلامی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان 20کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ ہوگیا

datetime 23  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)اسلامی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان 20کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ ہوگیا۔جمعہ کواقتصادی امور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک کا وفد22سے 24مارچ تک پاکستان کے دورہ پر ہے،سیکرٹری اقتصادی امور اور آئی ایس ڈی بی کے ڈائریکٹر نے معاہدے پر دستخط کیے۔اعلامیے کے مطابق یہ رقم سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی، مکانات کی تعمیر، صاف پانی، حفظان صحت کی سہولیات پر خرچ ہوگی۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق اس رقم سے 13لاکھ افراد کے حالات میں بہتری لائی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ نے وفد کا خیر مقدم کیا،وزیراقتصادی امور نے اسلامی ترقیاتی بینک کے 4.2ارب ڈالر دینے کے وعدے کو سراہا۔اعلامیے کے مطابق 2022میں اسلامی ترقیاتی بینک نے 4.2ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا تھا۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…