جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

حیسکو ڈویژن کے ملازمین نے محکمے کو 54 کروڑ سے زائد کاچونا لگا دیا

datetime 22  مارچ‬‮  2024 |

نوابشاہ(این این آئی) حیسکو ڈویژن نوابشاہ میں ملازمین نے محکمے کو 54 کروڑ سے زائد کا چونا لگا دیا،جعلی بل فرضی ملازمین کی تنخواہوں کی مدمیں پاس کروائے گئے۔تفصیلات کے مطابق حیسکو ڈویژن نوابشاہ میں میگا کرپشن اسکینڈل سامنے آگیا ، حیسکو ڈویژن نوابشاہ میں ملازمین نے محکمے کو54 کروڑسے زائد کاچونا لگادیا۔ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ حیسکوافسران نے جون2017سے جولائی 2023تک جعلی بلز پاس کروائے، جعلی بل فرضی ملازمین کی تنخواہوں کی مدمیں پاس کروائے گئے۔

ایف آئی اے شہید بینظیر آباد نے مقدمہ درج کرکے انکوائری کا آغاز کردیا ہے ، نجی بینک کے 5 ملازمین کو زیر حراست لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حیسکو افسران نینجی بینک سیبھاری رقم غیرقانونی طورپرنکلوائی، کرپشن میں ملوث افسران کی جلدگرفتاریوں کا امکان ہے۔حیسکو سانگھڑ میں 54 کروڑ کے غبن کے انکشاف پر ایف آئی اے نے انکوائری رپورٹ جاری کردی ہے۔ایف آئی اینے2017سے2023 تک کی انکوائری رپورٹ جاری کی، جس میں بتایا ہے کہ 4ملزمان کوگرفتار، کیا گیا اور حیسکو کے 14 انجینئرزسیانکوائری کی گئی جبکہ نجی بینک کے 3 ملازم بھی فراڈمیں ملوث ہیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…