پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

datetime 3  جنوری‬‮  2024 |
آج پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت

کراچی (این این آئی) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں کمی ہو گئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 12 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 2 ہزار 82 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔دوسری جانب مقامی سطح پر صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں بدھ کے روز 1300 روپے فی تولہ کی کمی ہوئی، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار روپے فی تولہ ہو گئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 115 روپے کی کمی سے نئی قیمت ایک لاکھ 88 ہزار 614 روپے ہو گئی۔دریں اثنا سونے کی قیمتوں کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی رد و بدل کے 2680روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2297.66روپے پر مستحکم ہے۔واضح رہے کہ نئے سال کے پہلے روز سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں کمی ہوئی تھی تاہم گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا تھا، جس کے بعد پھر سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…