اسلام آباد (این این آئی)سات ستمبر دو ہزار تئیس سے شروع کی گئی بجلی چوروں کے خلاف مہم کے دور ان اب تک بجلی چوروں سے72 ارب روپے ریکور کر لئے گئے۔پاور ڈویژن کے مطابق چار ماہ میں اکہتر ہزار نو سو انتیس بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج اورچوری میں ملوث تین سو پانچ ڈسکوز کے ملازمین کو معطل کیا گیا۔بجلی چوروں کے خلاف مہم ، تقریباً چار ماہ کے دوران 72 ارب روپے ریکورٹ کیے گئے، 71 ہزار 929 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج، 305 ڈسکوز ملازمین بھی معطل کیے گئے۔
پاور ڈویژن کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف کاروائیوں کے ساتھ ساتھ ان علاقوں کو لوڈشیڈنگ فری سٹی بھی قرار دیا جا رہا ہے جہاں بجلی چوری اب ختم ہوئی ہے۔ پاور ڈویژن کے مطابق مردان کے بعد میر پور خاص شہر کو لوڈشیڈنگ فری کر دیا گیا ہے۔ میر پور خاص میں بجلی چوروں کے خلاف کمپین کا آغاز مشکل اور حیسکو ریجن میں حیسکو انتظامیہ اور ملازمین بجلی چوری میں ملوث تھے۔ اس سے قبل خیبر پختونخوا میں مردان سٹی کو 18 اکتوبر کو لوڈشیڈنگ فری کیا گیا تھا،پاور ڈویژن کے مطابق پشاور،سکھر اور حیدرآباد کے علاقوں کو بھی لوڈشیڈنگ فری شہر بنایا جائے گا۔