پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

محکمہ خوراک پنجاب نےگندم اور آٹے کا سرکاری ریٹ مقررکردیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت نے سرکاری گندم سے تیار کئے جانے والے 10کلو آٹے کے تھیلے کی 1374 روپے ایکس مل قیمت مقرر کر دی ،عوام کو 10کلو آٹے کا تھیلا 1399 روپے کے لگ بھگ ملے گا جبکہ ایک کلو آٹا 139.90روپے میں ملے گا ۔رواں سال کے لئے پنجاب حکومت نے ایک من گندم کی قیمت 4700روپے مقرر کی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال پنجاب حکومت نے سرکاری گندم کے اجرائی نرخ 3مرتبہ مقرر کئے تھے پہلے ایک من گندم کی اجرائی قیمت 1765روپے مقرر کی گئی جس کے مطابق 10کلو آٹے کی قیمت 525روپے کے لگ بھگ مقرر کی گئی ،اس کے بعد نظر ثانی کر کے ایک من گندم کی اجرائی قیمت 2300روپے فی من مقرر کی گئی ،اس کے مطابق 10کلو آٹے کی قیمت 650روپے مقرر کی گئی ،اس کے بعد ایک مرتبہ اور نظر ثانی کر کے ایک من گندم کی اجرائی قیمت 3900روپے مقرر کی گئی جس کے مطابق 10کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت1158روپے مقرر کی گئی تھی ،قیمتوںکے جائزے سے واضح ہوتا ہے کہ رواں سال کے لئے پنجاب کے عوام کے لئے آٹے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…