منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

ٹوئٹر کی جانب سے صارفین کو آمدن میں سے حصہ دینے کا اعلان

datetime 16  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے کہا ہے کہ ویڈیوز بنانے والوں کو اشتہارات سے ہونے والی کمائی میں حصہ دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کمپنی نے اعلان کیا کہ ویڈیوز بنانے والوں کو اْن اشتہارات کی کمائی میں حصہ ملے گا جو پوسٹ کے ریپلائز میں ظاہر ہو رہے ہوتے ہیں تاہم صرف تصدیق شدہ اکائونٹس اس کے اہل ہوں گے اور جن کی پوسٹس گزشتہ تین ماہ میں 50 لاکھ مرتبہ دیکھی جا چکی ہوں۔ٹوئٹر کا کہنا تھا کہ ادائیگی کے لیے صارف کا سٹرائپ پر اکائونٹ ہونا لازمی ہے۔

کمپنی کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ویڈیوز بنانے والوں کو پلیٹ فارم کی جانب راغب کیا جائے۔سوشل میڈیا کمپنی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ صارفین کو ٹوئٹر سے براہ راست کمانے میں مدد فراہم کرتے ہوئے ‘کریٹر ایڈز ریوینیو شیئرنگ’ کے نام سے پروگرام لانچ کر دیا ہے۔ٹوئٹر نے کہا کہ رواں ماہ میں ہی اس پروگرام کو مزید ا?گے بڑھایا جائے گا اور تمام اہل صارفین اس کے لیے اپلائی کر سکیں گے۔یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں بھی ٹوئٹر نے صارفین کو اجازت دی تھی کہ وہ اپنے شائع کیے گئے ویڈیوز مواد کو سبسکرائب کروا کر پیسے کما سکتے ہیں۔ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے کہا تھا کہ سبسکرپشن فیس سے ہونے والی کمائی کا پورا حصہ پہلے سال میں ویڈیوز بنانے والوں کو ملے گا۔



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…