ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

برطانوی ائیر لائن کا اسلام آباد سے لندن کیلئے فضائی آپریشن بند کرنے کا اعلان

datetime 10  جولائی  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)برطانیہ کی ورجن اٹلانٹک ائیر ویز کی اسلام آباد سے لندن کیلئے آخری پرواز نے اران بھری ۔ ترجمان کے مطابق ائیر لائن کی آخری پرواز VS379، B789 نے اتوار کو دوپہر ایک بج کر 8 منٹ پر اسلام آباد سے لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ کے لیے روانہ ہوئی۔ورجن اٹلانٹک ائیر ویز نے دسمبر 2020 میں اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لیے ہفتہ وار 7 پروازوں کے ساتھ اپنے آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

ورجن اٹلانٹک نے ابتدا میں مانچسٹر کے لیے 4 اور لندن کے لیے 3 پروازیں چلائیں، بعدازاں ائیرلائن نے صرف لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ کے لیے ہفتہ وار 3 پروازیں چلانا شروع کر دیں۔اس دوران ورجن اٹلانٹک نے اسلام آباد اور لندن کے درمیان صارفین کو بہترین فضائی سفری خدمات فراہم کیں۔سی او او ائیرپورٹ منیجر سید آفتاب گیلانی نے عالمی معیار کی فضائی سفری خدمات پیش کرنے پر ورجن اٹلانٹک ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔آخری پرواز کے موقع پر ائیرپورٹ منیجر نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ورجن اٹلانٹک ائیر لائن مستقبل میں واپس پاکستان آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…