اسلام آباد (این این آئی)وزارت داخلہ نے منفی پروپیگنڈا کرنے والی 97 ویب سائٹ کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے پہلے 80 ویب سائٹ کو بند کرنے کی سفارش بھیجی تھی ، مزید 17 ویب سائٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ان ویب سائٹ پر اداروں اور شخصیات کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔