اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کی پہلی فضائی ٹیکسی سروس کاآئندہ ماہ کراچی سے آغاز متوقع ، کرایہ کتنا ہو گا ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 24  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی میں ایک نجی کمپنی اسکائی ونگز‘ آئندہ ماہ ملک کی پہلی ایئر ٹیکسی سروس متعارف کروائے گی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) عمران اسلم نے ایک غیر ملکی سرمایہ کار کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد اس پیش رفت کی تصدیق کی ۔

عمران اسلم کے مطابق صارفین موبائل ایپ کے ذریعے ٹیکسی بْک کروا سکیں گے، ایئر ٹیکسی کا کرایہ اس سے بہت کم ہوگا جو چارٹرڈ طیاروں کے آپریٹرز وصول کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چارٹرڈ سروسز کراچی سے سندھ اور بلوچستان کے دیگر شہروں کے لیے مسافروں کو لے جانے کے لیے کم از کم 25 لاکھ روپے وصول کرتی ہیں۔عمران اسلم نے کہا کہ اسکائی ونگز کی جانب سے ابتدائی طور پر نشستوں کی مختلف تعداد کے حامل 8 طیارے استعمال کیے جائیں گے اور بعد میں مزید طیاروں کا اضافہ کیا جائے گا، اس سروس سے ملک میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا یہ ایک کامیاب منصوبہ ہوگا اور مجھے امید ہے کہ بہت سے لوگ اس کوشش میں ہمارے ساتھ شامل ہوں گے کیونکہ پاکستان میں بہت سے طیاروں کو ان کی صلاحیت کے مطابق استعمال نہیں کیا جارہا۔انہوں نے بتایا کہ اسکائی ونگز کی جانب سے پہلے ہی ایک ایئر ایمبولینس اور موہنجودڑو کے لیے فلائٹ چلائی جا رہی ہے، علاوہ ازیں ادارہ پرواز کے لیے تربیتی پروگرام بھی چلا رہا ہے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…