جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

ملک میں بڑھتی مہنگائی نہ رک سکی، انڈے، گوشت اور دالوں سمیت 30 اشیاء مہنگی ہو گئیں

datetime 5  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں بڑھتی مہنگائی نہ رک سکی، ایک ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں ایک اعشاریہ صفر پانچ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح اڑتالیس اعشاریہ پینتیس فیصد ہوگئی،ایک ہفتے میں تیس اشیا مہنگی ہو گئیں۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 1.05 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا، ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 48.35 فیصد ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق کے مطابق ایک ہفتے میں 30 اشیاء  مہنگی اور 9 کی قیمتوں میں کمی آئی جب کہ حالیہ ہفتے میں 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو 35 روپے 74 پیسے مہنگی ہوئی، آلو 3 روپے، دال چنا 4 روپے 82 پیسے، دال مسور 5 روپے 11 پیسے مہنگی ہوئی۔

حالیہ ہفتے دال ماش 6 روپے 81 پیسے، دال مونگ ایک روپیہ 42 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، ایک ہفتے کے دوران انڈے 4 روپے 89 پیسے فی درجن اور آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 24 روپے مہنگا ہوا۔ اسکے علاوہ مٹن، تازہ دودھ، دہی بیف چینی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے میں پیاز 14 روپے فی کلو سستا ہوا، لہسن کی قیمت 12 روپے فی کلو، ٹماٹر کی قیمت 1 روپے فی کلو کی کم ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق برانڈڈ گھی اور سرسوں کا تیل بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…