بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایک سال کے دوران 6 کھرب 15 ارب روپے کی ادویات فروخت ہوئیں ‘ رپورٹ

datetime 7  جون‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)ایک سال کے دوران فارما کمپنیوں نے 3.4 ارب یونٹس فروخت کئے اور اس میں 12 فیصد گروتھ دیکھی گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران 6 کھرب 15 ارب روپے کی ادویات فروخت ہوئیں جبکہ ان ادویات کی تیاری کیلئے 2

سے ڈھائی کھرب روپے کا خام مال خریدا گیاہے۔پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی موجودہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر عزیر ناگرہ نے بتایا کہ فارما سیوٹیکل انڈسٹری سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ تھی، اس پر کوئی سیلز ٹیکس لاگو نہیں ہوتا، سابق حکومت نے کہا کہ ہم آپ پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگا رہے ہیں ہم آپ کو یہ واپس کردیں گے لیکن حکومت کے پاس واپس کرنے کا میکنزم نہیں تھا اس حوالے سے کوئی رولز ہی نہیں بنائے گئے۔دنیا میں ایسا کہاں ہوتا ہے کہ آپ کوئی قانون لاگو کرنے جارہے ہیں اور اس سے پہلے آپ کی تیاری ہی نہیں، اب تک ہماری جتنی بھی شپمنٹس آئی ہیں اس پر ہمارے اربوں روپے کی ٹیکس کٹوتی کی جاچکی ہے لیکن ہمیں اس کا پتہ ہی نہیں ہے ہمیں وہ پیسہ واپس ملنا ہے یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت جہاں ڈالر کی قیمت 200 روپے تک پہنچ چکی ہے، پیٹرول کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، ہمارا سارا خام مال باہر سے آتا ہے تو دوسری جانب ٹیکس کے نفاذ نے ادویات کی پیداواری لاگت بڑھادی ہے، اگر یہی صورتحال رہی تو فیکٹریاں بند ہوجائیں گی یا کمپنیاں دوائیں بنانا بند کردیں گی اور عوام کو دوائوںکے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ایک اور عہدیدار نے بتایا کہ خام مال پر 17 فیصد ٹیکس لاگو ہونے کے بعد کمپنیوں نے خام مال کی درآمد میں کمی کرلی ہے،

اس کا اثر اب اگلے چند ماہ میں سامنے آجائے گا، جب آپ خام مال کم منگوائیں گے تو دوا کی لاگت بڑھ جائے گی اور قیمت آپ بڑھا نہیں سکتے تو کمپنیاں

وہ دوائیں بنانا بند کردیں گی جنہیں تیار کرنے سے نقصان ہوگا، اس کے نتیجے میں دوا کی قلت ہوگی اور لوگ باہر سے خریدنے پر مجبور ہوں گے اور وہ مہنگی ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…