منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

رمضان المبارک میں چینی کی قیمتوں میں استحکام کیلئے حکومت کا بڑا اقدام

datetime 25  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک بھر میں رمضان المبارک کے موقع پر چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے حکومت نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے وفاق کے لیے 3 لاکھ ٹن اور پنجاب ، سندھ کے لئے 2 لاکھ ٹن چینی خرید کر اسٹاک میں رکھنے کی منظوری دیتے ہوئے پاسکو کو ہدایت کی ہے کہ 65 ارب روپے سے 12 لاکھ ٹن گندم کے ذخائر رکھے جائیں۔وزیر خزانہ شوکت ترین کی

زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزرائ￿ ، مشیروں، معاونین خصوصی سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ای سی سی نے چینی کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کیلئے چینی کے ذخائر کو تقویت دینے کی منظوری دی، وفاقی حکومت 3 لاکھ اور پنجاب اور سندھ 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی خریدیں گے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر سبسڈی جاری رکھنے کی منظوری دی گئی۔آٹا، گھی، چینی، چاول اور دالوں پر سبسڈی 24 فروری سے 31 مارچ تک برقرار رہے گی، اجلاس میں افغانستان کو 50 ہزار میٹرک ٹن گندم کی فراہمی کی سمری واپس لے لی گئی، افغانستان اور ایران کے ساتھ بارٹر ٹریڈ معاہدے کے ضوابط کی اجازت دیدی گئی، پاسکو کو 65 ارب کی کریڈٹ لمٹ پر 12 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا ہدف دیدیا گیا جبکہ پاسکو 1950 روپے فی 40 کلوگرام کی شرح سے گندم خریدے گا۔وزارت اقتصادی امور کیلئے 68.40 کروڑ کی پہلی قسط کی منظوری بھی دی، سندھ میں اقتصادی ترقی کے پلان کے لئے 2 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیلئے پی ایس ڈی پی سے 20 کروڑ روپے کی گرانٹ اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کیلئے 45 کروڑ کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…