سرگودھا(این این آئی)زرعی پیداور میں اضافہ اور کسانوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے حکومت نے کھاد کے گٹو کی قیمت 1880روپے سے بڑھا کر 2400روپے کردی جس کے ساتھ ہی پیدا کردہ کھاد کا خود ساختہ بحران ختم ہوگیا۔زرائع کے مطابق
حکومت نے کھاد بحران کے تدارک کے لئے کھاد کی قیمت فی کٹو 1880سے بڑھا کر 2400 روپے کردی جس کے ساتھ ہی خودساختہ بحران ختم ہو گیا۔ اس حوالہ میں کھاد ڈیلرز ایسوسی ایشن سرگودھا کے صدر ملک مظہر حیات اعوان نے کہا کہ ہم تو شروع دن سے حکومت سے مطالبہ کرتے رہے کہ کسانوں کو کھاد کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے بے شک قیمتوں میں اضافہ کردیا جائے مگر حکومت کو آج سمجھ آئی ہے اب کھاد کا بحران ختم ہونے کے لئے قہمتوں میں اضافہ کرنا ہے اب مارکیٹ میں کھاد موجود ہے جہاں سے کسان بآسانی جتنی چاہیں کھاد حاصل کرسکتے ہیں ملک مظہر حیات اعوان نے کہا کہ اس اقدام ہے اس سے کسان کو ریلیف ملے گا اور ملک میں خوشحالی آئے گی۔