منگل‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2026 

کورونا کی معاشی تباہ کاریوں کے باوجود دنیا بھر میں اسپورٹس کار فراری کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ

datetime 6  فروری‬‮  2022 |

کراچی ( این این آئی)عالمی وبا ء کورونا کی معاشی تباہ کاریوں کے باوجود دنیا بھر میں اسپورٹس کار فراری کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔اٹلی کی اسپورٹس کار بنانے والی کمپنی فراری نے دعوی کیا ہے کہ 11ہزار سے زائد گاڑیوں کی ریکارڈ شپمنٹ کے بعد رواں سال اس کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فراری نے اندازہ لگایا ہے کہ گزشتہ سال 2021 میں

11155 گاڑیوں کی ترسیل کے بعد رواں سال اس کی ایڈجسٹ شدہ مجموعی آمدنی 1.65 اور 1.70 ارب یورو کے درمیان ہوگی جبکہ گزشتہ سال آمدنی 1.53 ارب یورو تھی۔گزرے برس بھی کمپنی کی آمدنی اس کے اندازے کے مطابق ہی رہی تھی۔فراری کے سربراہ بینیڈیٹو وینیا نے کہا ہے کہ کمپنی نے برانڈ کی منفرد خصوصیات کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاط کے ساتھ تمام آرڈرز کو پورا کیا ہے۔سال 2020 میں کورونا کی عالمی وبا ء کے پھیلائوکے بعد گزشتہ سال فراری کی شپمنٹ میں 22.3 فیصد اضافہ ہوا تھا۔کمپنی کے مطابق تمام اہم ممالک میں ڈبل ڈیجیٹ گروتھ ظاہر ہوئی ہے جس کی وجہ 8 سلنڈر ماڈلز بشمول ایف ایٹ فیملی، روما گرینڈ اور ہائبرڈ ایس ایف 90 ماڈلز کی مستحکم فروخت ہے۔گزشتہ سال کے مقابلے میں چین، ہانگ کانگ اور تائیوان کو ایکسپورٹ کی گئی گاڑیوں میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ صرف فراری ہی نہیں دیگر لگژری گاڑیوں کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔لگژری گاڑیوں کی برطانوی کمپنی رولز روئس نے بھی کہا تھا کہ سال 2021 میں اس کی فروخت میں 49 فیصد اضافہ ہوا ہے جو اس بات کا عندیہ ہے کہ کورونا کی عالمی وبا ء کے باوجود دنیا بھر میں لگژری گاڑیوں کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک اور لگژری کار پورشے نے بھی گزشتہ سال دنیا بھر میں3لاکھ سے زائد گاڑیاں فروخت کی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…