لاہور (آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں منظور کروانے جانے والے منی بجٹ کے بعد گندم کی فی من قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے اور اس اضافے کے باعث آٹا چکی مالکان نے بھی آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے بتایا گیا ہے کہ گندم کی قیمت میں اضافے کے بعد قیمت تاریخ کی بلند ترین
سطح پر پہنچ گئی ہے گندم کی قیمت میں اضافے سے گندم کی فی من قیمت 2640 روپے جبکہ آٹے کی فی من قیمت 3600 روپے فی ہوگئی ہے آٹا چکیوں پر آٹا 2 روپے کلو اضافے کے ساتھ 90 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔ آئے روز گندم کی قیمت میں اضافے سے آٹا غریبوں کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے۔ (