ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

چلغوزوں پر عائد 45 فیصد ڈیوٹی ختم، کتنے سستے ہوگئے؟

datetime 26  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وفاقی حکومت نے خشک میوے جات پر عائد ڈیوٹی ختم کردی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کی جانب سے چلغوزوں پر عائد 45 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دی ہے جس کے بعد وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ

چلغوزے پر عائد ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد اس کی فی کلو قیمت 5ہزار پانچ سو رپے ہو گئی ہے ۔ دوسری جانب اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پمز ہسپتال کیلئے وزارت صحت کو ڈھائی ارب روپے دینے سے انکار کردیا۔وزارت صحت نے پمز ہسپتال میں آلات کی خریداری کے لیے فنڈز مانگے تھے، ای سی سی کے بعد کابینہ نے بھی پمز ہسپتال کیلئے مطلوبہ فنڈز دینے سے انکار کیا تھا۔معاون خصوصی صحت نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ای سی سی نے پمز ہسپتال کیلئے فنڈز منظور نہیں کئے، جس پر وزیر خزانہ نے کہا کہ مالی گنجائش نہ ہونے کے باعث اخراجات میں کٹوتی کی ہے۔وزیر اعظم کی مداخلت پر ایک ارب 20 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے ، وزیر اعظم نے باقی ماندہ فنڈز آئندہ مالی سال جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…