اگلے مہینے پھر بھاری بل ،بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں

18  جنوری‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)وزارت توانائی نے نیشنل الیکٹراک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے گھریلو صارفین کیلئے بجلی مزیدمہنگی کرنے کی درخواست کردی،24جنوری کو سماعت ہوگی ۔وفاقی حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف

میں 95پیسے فی یونٹ تک اضافہ کر کے بجلی کے گھریلو صارفین کو 20ارب روپے کی سبسڈی سے محروم کرنے کی درخواست نیشنل نیپرا کو جمع کرادی۔نیپرا کے مطابق درخواست میں ماہانہ 200یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بجلی مہنگی نہ کرنے کی سفارش کی گئی ،وزارت توانائی کی درخواست میں باقی سب سلیبز کے لیے فی یونٹ بجلی 8 پیسے سے 95 پیسے تک مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ۔نیپرا کے مطابق درخواست میں 100یونٹ استعمال تک فی یونٹ 8پیسے،101سے 200 یونٹ تک استعمال پر فی یونٹ 18 پیسے ، 201سے 300یونٹ استعمال فی یونٹ 48 پیسے ، 301 سے 700 یونٹ تک فی یونٹ 95 پیسے اضافے کی تجویز آئی ہے۔وزارت توانائی کی درخواست میں صارفین کو بجلی بلوں پر دیا جانے والا ون سلیب بینیفٹ ختم کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے،نیپرا 24جنوری کو درخواست کی سماعت کرے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…