پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

ترمیمی مالیاتی بل کی منظوری کی صورت میں صارفین کو 100 والے پری پیڈ کارڈ پر 3.9 روپے کم بیلنس ملے گا

datetime 2  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) ترمیمی مالیاتی بل کی منظوری کی صورت میں ٹیلی کام سروسز پر 10 سے 15 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد ہونے سے صارفین کو 100 روپے والے پری پیڈ کارڈ پر 3.9 روپے کم بیلنس ملے گا۔رپورٹ کے مطابق اس وقت 100 روپے کے بیلنس پر ٹیکس کٹوتی کے بعد 76.10 روپے کا بیلنس مل رہا ہے جو ایڈوانس ٹیکس کی شرح میں اضافے کے بعد 72.20 روپے ہوجائے گا

،اس طرح 100 روپے کے کارڈ پر صارفین سے 27 روپے 80 پیسے ٹیکس کٹوتی ہوگی۔اس وقت 100 روپے والے پری پیڈ کارڈ پر 10 فیصد یا 9.10 روپے ایڈوانس ٹیکس وصول کیا جارہا ہے جس کے بعد بقیہ 87 روپے بچ جانے والے بیلنس پر 19.5 فیصد یا 14.80 روپے جنرل سیلز ٹیکس کی مد میں وصول کیا جارہا ہے۔ایڈوانس ٹیکس کی شرح میں اضافے سے 9.10 روپے کی بجائے 13 روپے کی کٹوتی ہوگی جبکہ جنرل سیلز ٹیکس بدستور 14 روپے 80 پیسے ہی رہے گا۔ترمیمی مالیاتی بل میںکالز پر صارفین سے وصول کیے جانے والے سیلز ٹیکس کی شرح بھی 10 فیصد سے 15 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ترمیمی مالیاتی بل میں شامل تجویز کی منظوری کی صورت میںٹیلی کام خدمات اور انٹرنیٹ بھی مہنگا ہوجائے گا۔اگرچہ ایڈوانس ٹیکس ایڈجسٹ کرایا جاسکتا ہے لیکن پاکستان میں 18.7 کروڑ ٹیلی کام سروس استعمال کرنے والے افراد میں سے 98 فیصد پری پیڈ صارفین ہیں جن کا تعلق کم آمدن والے طبقہ سے ہے اور یہ طبقہ ریٹرن جمع نہیں کرواتا اس لیے یہ صارفین ودہولڈنگ ٹیکس ایڈجسٹ بھی نہیں کرواسکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…