پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کی تاریخ میں ٹویوٹا گاڑیوں کی ریکارڈ فروخت

datetime 29  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)انڈس موٹرز کمپنی کے مطابق رواں سال ٹویوٹا گاڑیوں کی ریکارڈ فروخت ہوئی جو ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔ اس فروخت سے کمپنی کے مالی سال 2021 کے سالانہ منافع میں 152 فیصد اضافہ ہوا ہے۔کمپنی کے مطابق اب تک

ٹویوٹا کی 57 ہزار 236 گاڑیاں فروخت ہوچکی ہیں جس کے ذریعے کمپنی کو 179.2 ارب روپے حاصل ہوئے ہیں جس سے کمپنی کی آمدنی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ رواں سال کمپنی نے گاڑیوں کی فروخت سے 12.8 ارب روپے کمائے جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 152 فیصد زیادہ ہے۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹو علی اصغر جمالی کے مطابق کووڈ 19 جیسی وبا ء کی وجہ سے مسلسل پیش آنے والے چیلنجز کے باوجود ہمارا سال بہت اچھا رہا۔مالی سال 2021 میں فی حصص آمدنی 163 روپے تھی جومالی سال 2020 میں 65 روپے تھی۔ کمپنی نے مالی سال 2021 میں مجموعی طور پر 103 روپے کے منافع کا اعلان بھی کیا ہے تاہم مالی سال 2021 میں سب سے زیادہ آمدنی کے باوجود کمپنی کا منافع پچھلے منافع سے بہت کم تھا۔کمپنی کے مطابق ، زیادہ فروخت اور منافع میں اضافہ کی وجہ کمپنی کی طرف سے اسمبلڈ اور امپورٹڈ ٹویوٹا کاروں کی زیادہ فروخت تھی۔سی ای او علی اصغر جمالی نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور اضافی کسٹم ڈیوٹی کم کرنے پر حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں میں کمی کے نتیجے میں جولائی 2021 میں گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہوا جو اس صنعت کو مثبت رفتار میں جاری رکھنے کیلئے مدد گار ثابت ہوگا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…