کراچی (این این آئی)سندھ حکومت نے شادی ہال مالکان کا بڑی خوشخبری سنادی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کیٹرز ڈیکوریٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیربلدیات سندھ
ناصر شاہ سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ شادی ہالز بند ش سے کئی افراد بے روزگارہوگئے، جس کے باعث ہزاروں افراد کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔اس موقع پر ناصر حسین شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شادی ہالز کی بندش کا سخت فیصلہ مجبوری میں کیاتھے، حکومت سندھ کو آپ کی تکالیف کا احساس ہے۔ملاقات میں چیئرمین بینکوئٹ ہال ایسوسی ایشن نے صوبائی وزیر سے مطالبہ کیا کہ شادی ہالزکو ایس او پیز کیساتھ کھولنے کی اجازت دی جائے، جس پر ناصر حسین شاہ نے چھ جون سے شادی ہال کھولنے کی یقین دہانی کرائی۔دوسری جانب وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کی ہدایت کردی۔