منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت کا اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس اور سپیڈو بس سروس فوری بند کرنے کا حکم

datetime 9  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن ) عیدالفطر کے موقع پر سخت لاک ڈاون، بھاری ریونیو خسارے کا خدشہ، حکومت نے اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس اور سپیڈو بس سروس فوری بند کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے عید کے موقع پر سخت لاک ڈاون کی وجہ سی متوقع ریونیو خسارے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اورنج

لائن ٹرین، میٹرو بس اور سپیڈو بس سروس کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔پنجاب حکومت کے حالیہ نوٹیفکیشن میں انٹراسٹی ٹرانسپورٹ کو بند کرنے کا نہیں کہا گیا تھا، تاہم پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے لاک ڈاون کے باعث مسافروں کی شدید کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے تینوں سروسز بند کردیں ہیں۔ تمام بسوں کو ڈپو جبکہ اورنج لائن ٹرین کو یارڈ میں پارک کردیا گیا ہے۔اتھارٹی ذرائع کے مطابق میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین اور سپیڈو بس سولہ مئی تک بند رہے گیں۔حالیہ انٹراسٹی لاک ڈاون میں صرف اورنج لائن کو بائیس روز میں دس کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا تھا، موجودہ عید الفطر کے لاک ڈاون میں شہر بند ہونے سے بھاری مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سے پیوستہ روز پنجاب حکومت نے ہفتہ، اتوار انٹرسٹی ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دی تھی، ساتھ ہی ساتھ ہی احکامات بھی جاری کے گئے تھے کہ بسوں،ٹیکسی،رکشے میں50 فیصد مسافر بٹھانے کی پابندی پر عمل کیا جائے گا، 70 فیصد مسافروں کی گنجائش کے ساتھ ٹرین سروس کی اجازت ہوگی۔پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ صوبہ بھر میں تمام کاروبار ، دفاترز، دکانیں ، سیروتفریح والے مقامات اور سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی۔بین الصوبائی

اور شہروں کے درمیان ٹرانسپورٹ مکمل بندہوگی۔ ہفتے میں دو روز ہفتہ اور اتوار کو انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ چل سکے گی۔بسوں پر50 فیصد مسافر بٹھانے کی پابندی برقرار رہے گی۔ ٹرین سروس 70 فیصد مسافروں کی گنجائش سے چلے گی۔تاہم اب حکومت پنجاب نے ریونیو خسارے کے پیش نظر اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس اور سپیڈو بس سروس فوری بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…