بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

چھوٹا دکاندار عید پر کاروبار بند کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا تاجروں نے رش کم کرنے کیلئے فارمولہ پیش کر دیا

datetime 1  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )آل پاکستان انجمن تاجران ( نعیم میر گروپ ) کے سیکرٹری جنرل نعیم میر نے کہا ہے کہ این سی او سی کی 8مئی تا 16 مئی تک مکمل کاروبار بند رکھنے کی تجویز پر کہا ہے کہ چھوٹا دکاندار عید پر کاروبار بند کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا، رمضان بازاروں

کے طرز پر کھلے میدانوں اور پبلک پارکس میں عید سٹالز لگا دیئے جائیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تاجروں کے ساتھ مل کر ہنگامی اقدامات کرے،ریٹیل بازار چوبیس گھنٹے کھلوائے جائیں، تاجر آف پیک آورز میں سحری تا نو بجے صح تک 20سے25فیصد ڈسکائونٹ آفر کردیں گے،صبح تا افطار تک بھی ڈسکائونٹ دیں گے،افطار تا سحری تک ہر قسم کی ڈسکائونٹ ختم کر دیں گے،اس حکمت عملی سے مارکیٹوں میں رش تقسیم ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ تھیلے اور اسٹالز پہلے ہی کھلی جگہوں پر لگانے سے رش مزید تقسیم ہو چکاہوگا،انتظامیہ کو بیماری کی روک تھام کرنا ہے اور ہمیںبیماری اور بھوک دونوں سے بچنا ہے،این سی او سی قابل عمل حل دے تاکہ کوئٹہ والے صورتحال پیدا نہ ہو۔روایتی طریقوں سے ہٹ کر غیر روایتی انداز اختیار کیا جائے،اسد عمر اپنے قد کاٹھ کے مطابق فیصلے بھی کریں،ہم امید کرتے ہیں ریاست ہمارے معاشی مسائل کا ادراک کرتے ہوئے سہولت کا راستہ اختیار کرے گی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…