اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاکستان سے ہرجانے میں ملنے والی رقم، براڈ شیٹ کمپنی مشکل میں پھنس گئی

datetime 30  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آن لائن) پاکستان سے رقم نکلوانے والی کمپنی براڈ شیٹ کو سنگین مقدمات کا سامنا کرنا پڑگیا، آئل آف مین کی عدالت نے براڈ شیٹ کے لیکوڈییٹرز کو رقم قرض خواہوں کو دینے سے روک دیا، براڈ شیٹ کو یہ رقم پاکستان سے ہرجانے میں ملی تھی۔پاکستان پر مقدمہ کیلئے براڈ شیٹ کو قرضہ دینے والی فرم نے ہرجانے کی تمام رقم پر حق

جتا دیا، براڈ شیٹ نے آئل آف مین کی ’کے مینآئرلینڈ ہیج فنڈ‘ نے قرضہ حاصل کیا تھا، اس کمپنی کی پیرنٹ کمپنی وی آر کیپیٹل گروپ ہے۔وی ار گلوبل نے براڈ شیٹ پر ورجن ائرلینڈ میں مقدمہ اور کولمبیا ڈسٹرکٹ کورٹ میں پٹیشن دائر کردی، جس میں اْس نے دعویٰ کیا ہے کہ براڈ شیٹ کو 2017 ء میں 6 ملین ڈالر قرض دیا تھا، معاہدے کے مطابق وصول شدہ رقم کے حقدار ہم ہیں۔وی آر نے براڈ شیٹ سے 27اعشاریہ 8 ملین ڈالر طلب کرلئے، تقریباً اتنی ہی رقم براڈ شیٹ کو پاکستان سے ملی تھی، براڈ شیٹ نے پاکستان کے معاہدہ توڑنے پر ہائی کورٹ سے اس کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم حاصل کیا تھا۔براڈ شیٹ کو یو بی ایل کے اکاونٹ سے 28اعشاریہ 7 ملین ڈالر کی رقم لیکویڈیٹرز کے اکا ؤ نٹ میں ٹرانسفر کی گئی، وی آر کا کہنا ہے کہ براڈ شیٹ کو وصول شدہ رقم ’علیحدہ مخصوص اکاو?نٹ میں رکھنی چائیے تھی۔وی آرنے دعویٰ میں کہا ہے کہ 8 جنوری تک 7 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری واپس ملنی چاہیے تھی، کروویل مورنگ نے چار ماہ تک رابطہ نہیں کیا نہ کوئی معلومات دیں،معاہدے کی خلاف ورزی پر کروویل مورنگ براڈ شیٹ کی وصول شدہ رقم میں 25 فیصد کی بھی حقدار نہیں ہے۔وی آر نے کہا کہ عدالت کروویل مورنگ کی پاکستانی وکلا ء کے ساتھ روابط کا ریکارڈ بھی ہمیں دینے کا حکم دے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…