جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

ایم ایل ون ریلوے لائن منصوبہ چائنہ نے پاکستان کو خوشخبری سنا دی

datetime 21  اپریل‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی) چینی حکومت نے پاکستان کا پہلا جدید ریلوے انفراسٹرکچر کا منصوبہ مین لائن-ون (ایم ایل1) تمام تکنیکی، انتظامی اور دیگر مسائل حل ہونے کے بعد 6 ارب ڈالر قرض کی منظوری کیلئے ایگزم بینک آف چائنا کو بھیج دیا جس کے بعد منصوبے پر رواں برس کام کا آغاز ہوجانے کی راہ ہموار ہوگئی ۔اس ضمن میں سیکریٹری ریلوے/ریلوے بورڈ کے

چیئرمین ڈاکٹر حبیب الرحمن گیلانی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ 6 ارب 80 کروڑ ڈالر کے ایم ایل 1 منصوبے میں تازہ ترین پیش رفت یہ ہے کہ چینی عہدیداروں پر مشتمل ایک مالیاتی کمیٹی نے 6 ارب ڈالر کے قرض کا کیس ایگزم بینک کو بھیج دیا ہے چونکہ بقیہ 80 کرور ڈالر حکومت پاکستان ایکویٹی کے طور پر فراہم کرے گی لہٰذا ریل کا انفرا اسٹرکچر جدید بنانے کے اس منصوبے پر 6 ارب 80 کروڑ ڈالر خرچ کیے جائیں گے جس میں زیادہ تر لائن، باڑ اور سول ورک شامل ہے۔سیکرٹری ریلوے نے کہا کہ ہم چینی ہم منصبوں کو سینئر پاکستان عہدیداروں کی مشاورت سے متعدد مسائل حل کر کے ایم ایل 1 کو پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت سنجیدگی سے لینے پر سراہتے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ برس اگست میں قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے ایم ایل1 پر 3 مراحل میں کام کی منظوری دی تھی۔منصوبے کی ابتدائی لاگت 9 ارب ڈالر تھی جس میں پاکستانی حکومت کی ایکویٹی کی رقم بھی شامل تھی لکن بعد میں اسے کم کر کے 6 رب 80 کروڑ ڈالر تک محدود کردیا گیا تھا۔سیکرٹری ریلوے نے کہاکہ لاگت اس لیے کم کی گئی کیوں کہ ٹرین سیٹس/ رولنگ اسٹاک وغیرہ منصوبے کی تکمیل کے دوران درکار نہیں ہے چنانچہ جب منصوبہ تکمیل کے قریب ہوگا تو ٹرین سیٹس/ رولنگ اسٹاک خریدنے کے لیے ایک اور پروجیکٹ پروپوزل تیار کر کے منظور کروایا جائے گا۔سیکریٹری ریلوے نے بتایا کہ ایک مرتبہ جب ایگزم بینک سے قرض منظور ہوجائے گا پھر منصوبہ ریلوے پلاننگ اور ریلوے سے متعلق معاملات دیکھنے والی چینی وزارتوں کو بھیجا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس پورے عمل میں چند ماہ لگیں گے جس کے بعد وزارت ریلوے منصوبے کے کام کے لیے بین الاقوامی پیشکشین طلب کرنے/ٹینڈر جاری کرنے کا عمل شروع کرسکے گی۔ منصوبے کے تحت کراچی تا پشاور اور ٹیکسلا تا حویلیاں (ایک ہزار 872 کلومیٹر) ایم ایل ون اپ گریڈ کی جائے گی، 160 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے لیے بہتر سب گریڈ کے ساتھ نیا ٹریک بچھایا جائے گا۔اس کے علاوہ پلوں کی تعمیر اور بحالی کا عمل، جدید سگلنلنگ اور ٹیلی کام سسٹم، ریلوے لائن کو عبور کرنے کے مقامات پر فلائی اوورز، انڈر پاسز، ٹریک کے اطرقاف باڑ لگانے، حویلیاں کے نزدیک ڈرائی پورٹ کی تعمیر اور والٹن ٹریننگ اکیڈمی لاہور کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…