اسلام آباد (این این آئی)پاکستان شماریات بیورو نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے جس کے مطابق رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.54 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ این سی اوسی کے مطابق مہنگائی کی شرح سالانہ بنیاد پر 18.89 فیصد تک پہنچ گئی ،ایک ہفتے کے دوران 16 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ 11 میں
کمی اور 24 میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں کیلے 15.5 فیصد، ٹماٹر 15 فیصد ،آلو 7 ،آٹے کا تھیلے 2.71 اور چکن 80 پیسے مہنگا ہوا ،لہسن 4 فیصد ،مختلف دالیں 2.58 سے 2 فیصد سستی اور ایل پی جی 1 فیصد سستی ،ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 26 روپے 9 پیسے مہنگا ہوا، آٹا کا 20کلو تھیلا 988 روپے سے زائد کا ہوگیا، ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 16 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک ہفتے میں کیلے 16 روپے درجن، آلو 3 روپے 17 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے، بیف 5 روپے فی کلو اور مٹن 7 روپے 28 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں چاول،زندہ مرغی، گھی اور خوردنی تیل بھی مہنگا ہوا، ایک سال کے دوران سرخ مرچ 139 فیصد ،چکن 91 فیصد اور ٹماٹر 77 فیصد مہنگے ہوئے ،ایک سال میں بجلی کے نرخ 67 فیصد،انڈے 47 اور کیلے 35 فیصد مہنگے ہوئے ۔ پاکستان شماریات بیورو نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے جس کے مطابق رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.54 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ این سی اوسی کے مطابق مہنگائی کی شرح سالانہ بنیاد پر 18.89 فیصد تک پہنچ گئی ،ایک ہفتے کے دوران 16 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ 11 میں کمی اور 24 میں استحکام رہا۔