بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا لیکن ملکی صرافہ مارکیٹوں کی کیا صورتحال رہی؟گزشتہ ہفتے کی رپورٹ جاری

datetime 11  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ،بیجنگ (این این آئی)گذشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں18ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1726ڈالر سے بڑھ کر1744ڈالر ہو گئی تاہم اس مدت کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں350روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ4ہزار450روپے سے کم ہو کر

1لاکھ4ہزار100روپے ہو گئی اسی طرح301روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت89ہزار550روپے سے کم ہو کر89ہزار249روپے ہو گئی تاہم ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا4ڈالر سستا ہو ا مگر ملکی صرافہ مارکیٹو ں میں ایک تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔دوسری جانب چین کے نگران اداروں نے ای کامرس کمپنی علی بابا کو اپنا اثر ورسوخ غلط استعمال کرنے پر اربوں ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مارکیٹ کو ریگولیٹ کرنے کے سرکاری ادارے نے علی بابا کمپنی کے خلاف کی گئی تحقیقات کے نتیجے میں 2 ارب 78 کروڑ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔تحقیقات کے مطابق علی بابا پر اشیا بیچنے والوں کو پابند کیا جاتا ہے کہ وہ کسی اور ای کامرس ویب سائٹ کے ساتھ کاروبار نہیں کر سکتے۔چینی نگران ادارے نے علی بابا پر عائد کیے گئے جرمانے کا تعین کمپنی کی سنہ 2019 میں ہونے والی فروخت کی بنیاد پر کیا ہے۔ سال 2019 میں تقریبا 455 ارب چینی یوآن کی فروخت کا چار فیصد علی بابا کو بطور جرمانہ ادا کرنا پڑے گا جو 2 ارب 78 کروڑ ڈالر بنتا ہے۔علی بابا اور دیگر معروف

چینی ٹکنالوجی کمپنیوں کو ملک میں بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے باعث حکومت کی جانب سے شدید دبائو کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔چین کے شہری ان ٹکنالوجی پلیٹ فارمز کا استعمال شاپنگ، بلوں کی ادائیگی، ٹیکسی کی بکنگ اور دیگر روز مرہ کے کام انجام دینے کے لیے کرتے ہیں۔دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں

گزشتہ اکتوبر سے علی بابا کو حکومت کی جانب سے شدید دبا ئوکا سامنا ہے جب کمپنی کے سربراہ جیک ما نے چینی ریگولیٹرز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔چینی ریگولیٹرز نے جیک ما کی مالیاتی ٹیکنالوجی کمپنی اینٹ گروپ کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا تھا جس پر جیک ما نے ریگولیٹرز کے بارے میں

کہا تھا وہ وقت سے پیچھے ہیں۔جیک ما کی تنقید کو چین میں ریاستی بالادستی کے لیے ایک چیلنج سمجھا جا رہا ہے، جس کے بعد حکومت اینٹ گروپ اور علی بابا کا مارکیٹ پر اثر و رسوخ کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…