مکوآنہ (این این آئی )فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں پنجاب حکومت نے گندم خریدنے کیلئے 170 ارب روپے کا قرض لینے کا فیصلہ کرلیا، پنجاب حکومت پر پہلے بھی گندم کی مد میں واجب الادا رقم 390 ارب روپے ہے۔پنجاب حکومت نے گندم کی فی من قیمت 1800 روپے مقرر کی ہے، جس کے لیے حکومت نے 170 ارب روپے کا تخمینہ لگایا ہے، تاہم حکومت اس بار بھی بینکوں سے قرض لیکر گندم خریدے گی، سٹیٹ بینک آف پاکستان کی شرائط کے
مطابق شرح سود بھی مقرر کردی گئی ہے۔فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں گندم کی خریداری کے لیے 300 سے زائد سنٹرز کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے، پنجاب بھر میں گندم کی خریداری کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔ دستاویزات کے مطابق پنجاب حکومت پر پہلے بھی گندم کی مد میں واجب الادا رقم 390 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے، شرح سود دن بدن بڑھتا جارہا ہے، وفاق کی جانب سے بھی گندم کی مد میں ملنے والی رقم تاحال واجب الادا ہے۔