ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

کمزو ر معیشت کے باعث بڑھتے ہوئے قرضوں نے ملکی سلامتی کو دائو پر لگادیا

datetime 8  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ کمزور معیشت کے باعث بڑھتے ہوئے قرضوں نے ملکی سلامتی کو دائو پر لگادیا ہے ۔ملک کے سارے اقتصادی نظام میں فوری اور حقیقی اصلاحات لائی جائیں کیونکہ معیشت بریک تھرو سے کوسوں دور ہے کمزور

معیشت کی وجہ سے دیگر ممالک اور عالمی اداروں کی ایسی شرائط قبول کی جارہی ہیں جو ملکی مفادات کے خلاف اور کاروباری طبقوںکے لیے پریشان کا باعث ہے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ملک میں نت نئے ٹیکسوں کے نفاذ، بجلی گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور گردشی قرضوں کی بجلی صارفین سے وصولی کے باعث صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء مہنگی اور ملک میں ہوشربا مہنگائی بڑھ رہی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ حکومت اربوںروپے کے پیکجز اور سبسڈیوں کے ذریعے کبھی ایک شعبہ کو بہتر بناتی ہے کبھی دوسرے شعبے کو ترقی دیتی ہے مگر ہماری معیشت کسی بھی قابل ذکربریک تھرو سے کوسوں دور ہے کیونکہ اقتصادی ترقی کو اولین ترجیح کبھی دی ہی نہیں گئی۔انہوںنے کہا کہ دنیا کے زیادہ تر ممالک میں زیاد تر تنازعات اور سیاسی افراتفری کے پس منظر میں کمزور معیشت ہی ہوتی ہے اکنامک سیکیورٹی کے بغیر نیشنل سیکیورٹی کا تصور محال ہے ۔تاریخ شاہد ہے کہ انتہائی طاقتور ممالک کمزور معیشت کی وجہ سے ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے ۔انہوںنے کہا کہ حکومت کو صنعتکاری کے فروغ ،معاشی خود کفالت اور عوامی فلاح کو اولین ترجیح دینے کی ضرورت ہے صنعتی شعبہ کی ترقی کیلئے ترجیحات متعین کرنا انتہائی ضروری ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…