اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

سستی ترین سیڈان کارپاکستان میں متعارف ہونے کیلئے تیار

datetime 5  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د(این این آئی)ملائیشین کمپنی پروٹون نے نئی سیڈان گاڑی جلد پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کر نے کا فیصلہ کرلیا ،پروٹون اس سے پہلے 2020 کے آخر میں ایک ایس یو وی ایکس 70 پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کرچکی ہے۔پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق

پروٹون کی جانب سے ساگا نامی سیڈان پاکستان میں متعارف کرائی جارہی ہے جو ٹویوٹا یاریز، ہونڈا سٹی اور چین گن السوین کو ٹکر دے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ نئی گاڑی کے کم از کم 4 ورژن متعارف کرائے جائیں گے جن میں سے 3 میں 1299 سی سی جبکہ ایک میں 1332 سی سی انجن موجود ہوگا۔آٹومیٹک ورژن میں 4 اسپیڈ ٹرانسمیشن کا فیچر ہوگا جبکہ 1299 سی سی انجن 95 ہارس پاور اور 120 این ایم ٹورکیو پاور فراہم کرے گا۔گاڑی میں 15 انچ ایلوئے رمز، سگنل کے ساتھ سائیڈ مررز ، رئیر اسپائلرز، فوگ لیمپس ، ایڈجسٹ ایبل اسٹیئرنگ اور ریموٹ کنٹرول ٹرنک جیسے فیچرز موجود ہوں گے۔گاڑی کی دیگر خصوصیات میں 7 انچ کی ٹچ اسکرین، اینٹی لاک بریکنگ سسٹم اور ڈوئل فرنٹ ایئربیگز قابل ذکر ہیں،اسی طرح مخصوص ورژن میں ڈی آر ایل ایس، اسٹیبلیٹی کنٹرول، ٹریکشن کنٹرول، فرنٹ پارکنگ سنسرز اور ریورس کیمرا جیسے فیچرز بھی موجود ہوں گے۔پاکستان میں اس گاڑی کے مختلف ورژنز کی قیمت 20 سے

25 لاکھ روپے کے درمیان ہونے کا امکان ہے اور اس طرح دیگر سیڈان گاڑیوں کو زبردست ٹکر دے گی۔درحقیقت 20 لاکھ روپے قیمت کے لحاظ سے یہ پاکستان میں دستیاب سستی ترین سیڈان ہوگی کیونکہ اس قیمت میں سوزوکی کلٹس کا مہنگا ترین ورژن دستیاب ہے جو سیڈان نہیں بلکہ

ہیچ بیک گاڑی ہے۔خیال رہے کہ پروٹون نے پاکستان میں گاڑیوں کو متعارف کرانے کے لیے الحاج گروپ کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ابھی یہ واضح نہیں کہ اس گاڑی کو پاکستان میں اسمبل کیا جائے گا یا درآمد کی جائے گی، تاہم ایکس 70 کو پاکستان میں درآمد کیا جارہا ہے اور 2021 کی پہلی ششماہی کے دوران مقامی طور پر اسمبل ماڈلز دستیاب ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…