پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پنجاب کی بڑی شوگر ملز کسانوں کے 10 ارب روپے کی نادہندہ نکلیں،سلمان شہباز، ہمایوں اختر اور ہارون اختر کی شوگر ملوں کے ذمہ بھی بھاری رقم نکلی

datetime 1  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/لاہور (این این آئی)پنجاب کی 9 بڑی شوگر ملز نے کسانوں کے لگ بھگ 10 ارب روپے دبا لیے۔ نجی ٹی وی نے کین کمشنر پنجاب کے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر اور ہارون اختر کی دو شوگر ملوں کے ذمہ کسانوں کو ادائیگی کی 2 ارب 86 کروڑ سے زائد کی رقم

ہے۔اسی طرح وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی مخدوم عمر شہریار کی رحیم یار خان اور سیلانوالی شوگر ملز کو کسانوں کو ایک ارب 28 کروڑ روپے سے زائد رقم ادا کرنی ہے۔ذرائع نے کہا کہ شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کی رمضان شوگر ملز نے کسانوں کو 81 کروڑ سے زائد کی رقم ادا نہیں کی، میاں اسلم کی پتوکی اور دریا خان شوگر مل نے ایک ارب روپے سے زائد کی رقم دبا لی، شکر گنج شوگر مل جھنگ نے 40 کروڑ اور چنار شوگر مل نے کسانوں کے 87 کروڑ روپے ادا نہیں کیے۔ذرائع کے مطابق مل مالکان پنجاب حکومت کا شوگر کنٹرول ایکٹ ختم ہونے کا ناجائز فائدہ اٹھانے لگے ہیں جبکہ سیاسی اثر و رسوخ ہونے کے باعث کسانوں کے نادہندگان کے خلاف موثر کارروائی نہیں ہو سکی۔کین کمشنر پنجاب محمد زمان وٹو نے کہا کہ شوگر فیکٹریز کنٹرول آرڈیننس ختم ہونے کے باوجود شوگر ملز پر کنٹرول ہے، آرڈیننس کے عرصے کے دوران کسانوں کو ادائیگیاں نہ کرنے پر فوجداری کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شوگر ملز کو آرڈیننس کے عرصے کے دوران کی ادائیگیاں ہر صورت کرنا ہوں گی، اس ضمن میں کسی قسم کے تاخیری حربے قابل قبول نہیں۔محمد زمان وٹو کے مطابق کاشتکاروں کا استحصال برداشت نہیں کیا جائے گا، جن کاشتکاروں کے واجبات قابل ادا ہیں وہ متعلقہ شوگر مل کے خلاف کین کمشنر پنجاب یا متعلقہ ڈپٹی کمشنر آفس سے فوری رجوع کریں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…