بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

شوکت ترین نے مشیر خزانہ کے عہدے کی پیشکش قبول کر لی ،جلد تقرری کا امکان

datetime 31  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)ماہر اقتصادیات سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو معاون خصوصی یا مشیر خزانہ بنانے جانےکا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اہم حکومتی شخصیت نے شوکت ترین سے رابطہ کرکے مشیر خزانہ کے عہدے کی پیشکش کی ہے اور شوکت ترین نے بطور مشیر خزانہ کام کرنےکی حامی بھرلی ہے۔قبل ازیں شوکت ترین نے حکومت کی معاشی ٹیم کا

حصہ بننے کے لیے شرط کر رکھ دی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ نیب کیسزکےفیصلوں تک حکومتی عہدہ قبول نہیں کروں گا، شوکت ترین نے کہا کہ مجھےپہلےبھی معاشی ٹیم میں شامل ہونےکی پیشکش ہوتی رہی جب تک ‏کیسزکافیصلہ نہیں ہوتاحکومتی ٹیم میں شامل نہیں ہوں گا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر کی جگہ شوکت ترین کو وفاقی وزیر خزانہ بنا ئے جانے کا امکان،حماد اظہر کو عارضی بنیادوں پر یہ عہدہ سونپا گیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے معاشی ٹیم میں توسیع کے سلسلے میں شوکت ترین کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔اقتصادی و معاشی امور پر عبور رکھنے والے شوکت ترین کی شمولیت تکنیکی اور عدالتی معاملات کے ساتھ ساتھ معیشت کی باریکیوں میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ شوکت ترین پیپلزپارٹی دور میں بھی وزیرخزانہ رہ چکے ہیں اور معیشت کے حوالے سے خاصہ تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کی ماہرانہ رائے اور تجربے کو بروئیکار لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شوکت ترین پیپلزپارٹی دور میں وزیر خزانہ رہ چکے ہیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…