اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی، نوٹیفکیشن جاری

datetime 31  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) ایل پی جی کی قیمت میں 14روپے فی کلو کمی کر دی گئی ہے۔ماہ اپریل 2021 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ایل پی جی14روپے فی کلو،گھریلو سلنڈ166روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت640روپے کمی کے بعدماہ اپریل کیلئے نئی قیمتیں جاری کر دی۔ سرکاری پیداواری قیمت میں

12,048روپے میٹرک ٹن کمی ہوگئی۔اب ایل پی جی160روپے فی کلوکی جگہ146روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر1885روپے کی جگہ1719روپے اور کمرشل سلنڈر7252 روپے کی جگہ6612روپے ملک بھر میں دستیاب ہو گی۔ ملک بھر میں غیر معیاری سلنڈر پھٹنے سے روز 2سے 3معصوم جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔گوجرانوالہ میں 400 سے زائد غیرمعیاری سلنڈر بنانے والے کارخانے موجود ہیں،ان کو فوری طور پر بند کیا جائے اور ملک بھر میں غیر معیاری سلنڈرکی خریدو فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ترین قانون سازی کی جائے تاکہ معصوم جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔ایل پی جی پٹرول اورڈیزل کے مقابلے میں 50 فیصدسے 60 فیصد سستا اور ماحول دوست ایندھن ہے۔آٹو میں ایل پی جی کے استعمال کو لیگل کیا جائے۔ ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھرنے کہا کہ ملک بھر میں غیر معیاری سلنڈر سرے عام فروخت ہو رہا ہے۔ غیر معیاری سلنڈر سے روز 2 سے 3 معصوم جانوں کا ضیاع ہورہا ہے۔ابھی تک حکومت نے اس پر قابو نہیں پایا۔ہم حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ ان کارخانوں کو مکمل طور پر بند کیا جائے اورملک بھر میں غیر معیاری سلنڈر کی خریدوفرخت کو روکا جائے۔ ہم حکومت پاکستان کے ساتھ ہیں۔آٹو گیس کی پالیسی میں نرمی کی

جائے،اور اس کو مکمل طور پر لیگل کیا جائے۔کیونکہ ایل پی جی پٹرول اور ڈیزل کے مقابلے میں 50 فیصدسے 60 فیصد سستا اور ماحول دوست اندھن ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز سے گزارش: اوگرا کی مقررکردہ قیمت پر گیس فروخت کریں۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا جس کے تحت

پیٹرول 1 روپے 55 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل تین روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔ فنانس ڈویژن سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتو ں کے مطابق پیٹرول 1 روپے 55 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں تین روپے کی کمی، مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 55 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل 1 روپے 56 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…