اسلام آباد(این این آئی)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے نے آئی ایم ایف قرض معائدات کی شرائط پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ پیپلز پارٹی بجلی مہنگی اور نئے ٹیکسز کے آرڈیننس مسترد کرتی ہے۔
انہوںنے کہاکہ قومی خزانے کی کنجیاں اور ملکی معیشت آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھنے کی شرائط پر قرض انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف پیشگی شرائط پر قرضہ منظور ہوتے ہی عوام ہر اربوں روپے کا بوجھ ڈال دیا گیاہے۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف جانے پر خود کشی کے دعویدار عمران خان پاکستان میں آئی ایم ایف مشن کے نمائندے اور کارندے بن گئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان ’’ملک کے سربراہ نہیں لوگوں کیلئے ہلاکو خان ‘‘ثابت ہو رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ معاشی عدم استحکام کے ذمہ دار نالائق نااہل ناسمجھ حکمران ہیں،بے ر حم حکمرانوں کا عوام الناس ہر لگاتار مہنگائی بم گرانا بے حسی کی انتہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھوک افلاس بے روزگاری کے مارے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنائی جا رہی ہیں ۔