ہفتہ‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

راوی کنارے بسائے جانے والے نئے شہر کیلئے کتنے ہزار میگا واٹ بجلی مانگ لی گئی، کمپنی حکام نے ڈیمانڈ آنے کے بعد سر جوڑ لئے

datetime 16  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی سے راوی کنارے بسائے جانے والے نئے شہر کے لئے تین ہزارمیگا واٹ بجلی مانگ لی گئی ، لیسکو حکام نے منصوبے کی فزیبیلٹی رپورٹ بنانے کے کام کا آغاز کردیا ۔بتایا گیا ہے کہ اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے لیسکوکو تین ہزار

میگاواٹ بجلی دینے کی ڈیمانڈ کردی ہے جبکہ لیسکو کا ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم چار ہزار میگاواٹ سے زائد لوڈ پر چل ہی نہیں سکتا۔ ذرائع نے بتایا کہ تین ہزار میگاواٹ اضافی لوڈ آنے پر شہر کو بجلی نہیں دی جا سکے گی،نئے شہر میں نو بڑے گرڈ سٹیشنز کا ابتدائی پلان اور نقشہ فراہم کردیا گیا ہے۔نئے شہر میں جدید ٹیکنالوجی سے مزین گرڈ سٹیشنز کا قیام عمل میں لایا جائے گا، لیسکو حکام نے منصوبے کی فزیبیلٹی رپورٹ بنانے کے کام کا آغاز کردیا ہے ،نئے شہر کو لاہور شہر کی بجلی ہی فراہم کی جائے گی، منصوبے میں گرڈ سٹیشنز کا نقشہ بھی جاری کیا گیا ہے، متبادل نظام فراہم نہ کیا تو لاہور کا بیشتر حصہ اندھیرے میں ڈوبا رہے گا، لیسکو حکام نے نئے شہر کو بجلی کی فراہمی کے حوالے سے سرجوڑ لیے ہیں۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…