بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

’’ڈالر کی قیمت گرنے کی 2 بڑی وجوہات سامنے آگئیں ‘‘ امریکی کرنسی مزید کتنا نیچے گر سکتی ہے ، ماہرین کا بڑا انکشاف

datetime 16  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرکی قدرمیں تنزلی کا تسلسل جاری ہے،منگل کوپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیںمزید28پیسے کی کمی دیکھی گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں

امریکی ڈالر28پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 157 روپے سے کم ہو کر 156 روپے 72 پیسے ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ 9 مارچ کو ڈالر 156 روپے 58 پیسے پر بند ہوا تھا، ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے 11 روپے 71 پیسے سستا ہوا، ڈالر سستا ہونے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 1200 ارب روپے کمی ہوئی۔معاشی ماہرین کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی گراوٹ کی بڑی وجوہات میں سے ایک وجہ وزیراعظم عمران خان کا ڈیجیٹل روشن پروگرام ہے جس میں اوور سیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد ملک میں پیسے بھیج رہی ہے۔ماہرین نے بتایاکہ دوسری وجوہات میں گزشتہ نو ماہ کے دوران مسلسل ریکارڈ ترسیلات زر کا ملک میں آنا بھی ہے، آئی ایم ایف کی طرف سے قرض پروگرام کی بحالی کے بعد قوی امکان ہے کہ آئندہ چند دنوں میں قرض پروگرام کی نئی قسط موصول ہو جائے گی۔ جبکہ آئندہ دو ماہ کے دوران بھی مزید ترسیلات زر موصول ہو سکتی ہیں، کیونکہ آئندہ دو ماہ کے دوران رمضان المبارک اور عید کے باعث اوور سیز پاکستانی ملک میں پیسے بھیج سکتے ہیں جس کے باعث قوی امکان ہے کہ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 155 روپے سے نیچے گر جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…