بائیکاٹ مہم نے اپنا اثر تیزی سے دکھانا شروع کردیا مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت دھڑم سے گر گئی

16  مارچ‬‮  2021

لاہور، کراچی، اسلام آباد ( این این آئی)بائیکاٹ مہم نے اپنا اثر تیزی سے دکھانا شروع کردیا،پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت مزید12روپے کمی سے258روپے،زندہ برائلر مرغی کی قیمت8روپے کمی سے178روپے فی کلوجبکہ فارمی انڈوں کی قیمت166روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔دوسری جانب ملک میں چینی کی قیمت کو ایک بار

پھر پر لگ گئے اور 10بڑے شہروں میں قیمت 100 روپے فی کلو یا اس سے زائد ہوگئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں چینی سب سے مہنگی ہوگئی ہے اور اس کی قیمت 110 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے جب کہ ملک کے 6 شہروں میں فی کلو چینی 100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی105 روپے، کوئٹہ، بہاولپور، سیالکوٹ، ملتان اور پشاور میں 100 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے جب کہ حیدرآباد میں 98 سے 100 روپے اور فیصل آباد میں 98 روپے کلو مل رہی ہے۔اس کے علاوہ خضدار97، سرگودھا 96، سکھر 98، لاڑکانہ95 اور بنوں میں چینی 95 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 98 روپے50 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔دریں اثناسیکریٹری خزانہ نے 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا اعتراف کرلیا جس پر وزیر خزانہ نے ہدایت کی ہے کہ اشیائے ضروریہ کے

ذخائر، مارکیٹ میں فراہمی اور صارفین کے مفادات کو یقینی بنایا جائے۔وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزرا ، مشیروں اور معاونین سمیت صوبائی چیف سیکرٹریز اور دیگر حکام نے شرکت کی، اجلاس میں

ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں کے رجحان کا جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری خزانہ نے نیشنل پرائس کمیٹی کو مہنگائی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.57فیصد کمی ہوئی جبکہ اشیائے ضروریہ میں سے 26 کی قیمتوں میں اضافہ اور 7 میں کمی ہوئی۔

وزارت صنعت و پیداوار کے حکام نے ملک میں چینی کی قیمتوں پر اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کل چینی اور گندم کی درآمد سے آئندہ ہفتوں میں قیمتوں میں کمی آئے گی، گھی اور خوردنی تیل کی دستیابی اور قیمتوں کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، رواں سال میں چینی کے مطلوبہ زخائر

کے حصول کا عمل جاری ہے، رمضان المبارک میں 19 اشیا پر سبسڈی دی جائے گی۔سیکرٹری خوراک وزراعت نے بتایا کہ ملک بھر میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، روزانہ سپلائی بھی جاری ہے جس پر کمیٹی نے صوبوں میں آٹے کی ارزاں نرخوں پر طلب کے مطابق فراہمی یقینی

بنانے کی بھی ہدایت کی۔کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پنجاب اور سندھ میں چینی کی قیمتیں زائد ہیں جبکہ کمیٹی نے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ اس موقع پر وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے ہدایت کی کہ اشیائے ضروریہ کے ذخائر، مارکیٹ میں فراہمی اور صارفین کے مفادات کو یقینی بنایا جائے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…