ہفتہ‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرونا وائرس تاجر برادری نے کاروباری اوقات کار کم کرنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کردیا

datetime 13  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) انجمن تاجران پاکستان نے کرونا وائرس کی حالیہ تیسری لہر کے پیش نظر شہر سمیت پنجاب بھر کی مارکیٹوں، تجارتی مراکز سمیت گلی محلوں میں واقعہ دکانوں کے کاروباری اوقات کار کم کرنے کے حکومتی فیصلے کو

مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کرونا وائرس کی آڑ میں پنجاب کے تاجروں کو قربانی کا بکرا نہ بنائے۔ تجارتی اوقات کار کم کرنے سے کرونا کم نہیں ہوگا بلکہ دکانوں پر رشک پیدا ہونے سے کرنا کے بڑھنے کے امکانات ہیں۔ گزشتہ روز انجمن تاجران پاکستان کے صدر مجاہد مقصود بٹ اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر ناصر حمید خان نے شہر کی مختلف تاجر تنظیموں کے رہنمائوں کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے باعث پہلے ہی پریشان ہے۔ جنہیں مزید پریشان نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کی پہلی لہر کے دوران جب شہر بھر میں لاک ڈائون نافذ کیا گیا تھا تو پولیس دکانداروں کو کاروبار کے طریقے بتاتے ہوئے ان سے بھتہ وصول کرتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اپنے کاروبار تباہ نہیں کرسکتی، تاہم تاجر برادری کاروباری سرگرمیوں کے دوران اپنی دکانوں میں کرونا ایس او پیز پر پہلے ہی عملدرآمد کر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…