منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

مہنگائی پاکستان کی 73 سالہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

datetime 11  مارچ‬‮  2021 |

فیصل آباد(آن لائن) حکومت کی تمام تر کوشش کے باوجود مہنگائی پاکستان کی 73 سالہ تاریخ کی بلند سطح کو چھو رہی ہے کورونا کے باعث تا جروں کیلئے کاروبار کرنا اور عام آدمی کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوتا جا رہا ہے سرکاری ہسپتالوں کا برا حال ہے اگر کوئی غریب کورونا میں مبتلا ہو جاتاہے تو اسکو بلا

امتیاز سرکاری ہسپتالوں میں علاج کی سہولیات میسر نہیں انہوں نے مرغی اور اسکے گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافے کو حکومت کے خلاف پولٹری مافیاز سازش قرار دیتے ہوئے اگر عوام 15دن تک چکن کی خریدار ی بند کردیں تو چکن مافیا اپنی موت خود مرجائیگا مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی وصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا، جنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ اور سینئر رہنماؤں نے کہا کہ مختلف عالمی اداروں کی جاری کردہ ریپورٹ کے مطابق پاکستان مہنگائی کے اعتبار سے دنیا کے سر فہرست 25 ملکوں میں شامل ہے حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے تاکہ ملک کے غریب و متوسط اشیائے خورد ونوش کی قلت اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کی بحرانی کیفیت سے نجات پا سکیں جسکی وجہ سے ایک طرف عوام آٹا، چینی، گھی دالیں اور سبزیا ں اور روز مرہ استعما ل کی دیگر اشیاء خورد ونوش مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں تو دوسری طرف حکومت تنقید کی زد میں ہے۔ حکومت کی تمام تر کوشش کے باوجود مہنگائی پاکستان کی 73 سالہ تاریخ کی بلند سطح کو چھو رہی ہے کورونا کے باعث تا جروں کیلئے کاروبار کرنا اور عام آدمی کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوتا جا رہا ہے سرکاری ہسپتالوں کا برا حال ہے اگر کوئی غریب کورونا میں مبتلا ہو جاتاہے تو اسکو بلا امتیاز سرکاری ہسپتالوں میں علاج کی سہولیات میسر نہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…