اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی مہنگا کرنے سے روک دیاذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت کے بعد وزیرخزانہ نے بھی گھی مہنگا کرنے کی مخالفت کی جبکہ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ گھی عوام کی بنیادی ضرورت ہے، اضافہ نہ کیا جائے۔ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پہلے یوٹیلٹی اسٹورزپرگھی 30 روپے کلو مہنگا کرنے
کی اجازت دی تھی لیکن وزیراعظم کی ہدایت کے بعد یوٹیلٹی اسٹورزپر گھی موجودہ 170 روپے فی کلو پر فروخت کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت کے بعد رمضان ریلیف پیکج میں تبدیلی کی گئی جس کے تحت یوٹیلٹی اسٹورزپرگھی 200کی بجائے170روپیکلوپردستیاب ہوگا۔ذرائع کے مطابق رمضان پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی کی سبسڈی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔