منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ایف بی آر نے 60 ارب کی غیر ملکی رقوم کی وصولی کا پتا لگالیا

datetime 10  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے60ارب روپے کی غیر ملکی رقوم کی وصولی کا پتا لگالیاہے۔ایف بی آر نے ایک بیان میں انکشاف کیاہے کہ بیرون ملک سے 60 ارب روپے غیر رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان نے وصول کیے ہیں۔

ایف بی آر حکام کے مطابق 60 ارب روپے پاکستان میں 75 ہزار افراد کو ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سے منتقل ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق ان 75 ہزار میں سے 45 ہزار افراد ایف بی آر میں رجسٹرڈ نہیں ہیں، رقم کی منتقلی کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ایف بی آر کے مطابق 17 ہزار 9 سو 85 افراد ٹیکس گوشوارے جمع کراتے ہیں، 75 ہزار میں سے 12 ہزار 6 سو 18 افراد نان فائلر ہیں۔حکام کے مطابق غیر رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کو یہ رقم فری لانسر کنسلٹینسی اور اشیا کی فروخت پر ملیں، جس امریکی کمپنی سے رقوم بھجوائی گئیں اس کا پاکستان میں وجود ہی نہیں۔ایف بی آر حکام کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں نے بیرون ملک سے آمدن ظاہر نہیں کی، اب تک کی تحقیقات سے 10ارب روپے سے زیادہ کی ٹیکس وصولی کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…