ہفتہ‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

معروف کمپنی  کے بانی نے ایک تہائی دولت عطیہ کر دی

datetime 10  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)وڈیو میٹنگ پلیٹ فارم سے متعلق مشہور کمپنی زووم  کے چیف ایگزیکٹو ایرک یوان نے اپنا ایک تہائی سے زیادہ حصہ عطیہ کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کمپنی کے بیان میں کہاگیاکہ ایرک نے گذشتہ ہفتے تقریبا 1.8 کروڑ شیئرز عطیہ کر دیے۔

جمعے کے روز کاروبار بند ہوتے وقت کی قیمت کی بنیاد پر ان شیئرز کی قیمت تقریبا 6 ارب ڈالر بنتی ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ بر س زوم پلیٹ فارم کی مانگ میں اضافے کے سبب اس کے شیئر کی قیمت 400% کے قریب بڑھ گئی تھی۔ اس کے نتیجے میں ایرک دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہو گئے تھے۔ ایرک 15.1 ارب ڈالر کی خالص دولت کے ساتھ فہرست میں 130 ویں پوزیشن پر آ گئے تھے۔ایران یوان چین میں پیدا ہوئے۔ سیلیکون ویلی منتقل ہونے سے قبل امریکا کا ویزا حاصل کرنے کے لیے ان کی درخواست 8 مرتبہ مسترد ہوئی۔ایرک ماضی میں وڈیو کانفرنسنگ کے خصوصی گروپ کے لیے کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے 2011 میں Zoom کمپنی قائم کی۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…