منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’موجودہ حکومت نے مہنگائی کے ریکارڈ توڑ دیے‘‘ مرغی کا گوشت 500روپے کلو فروخت ہونے لگا

datetime 9  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹنڈوالہ یار(آن لائن )سندھ کے دیگر شہروں کی طرح ٹنڈوالہ یار میں بھی مرغی کا گوشت 450 روپے سے 500 روپے فروخت ہونے لگا مرغی کے گوشت کی قیمت بڑھ جانے کے سبب غریب عوام کے ہاتھ سروں پر آگئے عوام کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں ہر چیز روزانہ مہنگی ہوتی جارہی ہے اور اب مرغی کا گوشت سستا ہوا کرتا تھا

اب وہ بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے مرغی کا گوشت 450 سے 500 روپے کلو امیر آدمی ہی خرید سکتا ہے غریب عوام کی طاقت نہیں ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اب مرغی کا گوشت کھلا سکے عوام کا کہنا ہے کہ حکومت کو یہ معلوم ہے کہ سینٹ کے انتخابات میں ووٹ کتنے کا فروخت ہو مگر یہ معلوم نہیں کہ مرغی کا گوشت خردونوس کی اشیاء کس دام فروخت ہورہی ہیں جبکہ مرغی کا گوشت فروخت کرنے والوں نے بتایا کہ اس سے پہلے کبھی بھی مرغی کا گوشت اتنا مہنگا فروخت نہیں ہوا جتنا آج مہنگا ہے واضع رہے کہ گزشتہ 15 روز قبل ٹنڈوالہ یار میں مرغی کا گوشت 4 سو روپے سے 420 روپے کلو تک فروخت ہونے پر ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار رشید احمد زرداری نے فوری نوٹس لیتے ہوئے مرغی کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کئی چکن سینیٹروں کے مالکان کو گرفتار کرکے ان پر جرمانے لگائے تھے مگر اب مرغی کا گوشت اتنا مہنگا ہوگیا ہے مگر آنتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے علاوہ ازیں یہاں کی عوام نے وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غریب عوام کو اس مہنگائی سے نجات دلانے کے کے لئے کوئی عوام ریلیف پالیسی بنائی جائے



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…