اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جیف بیزوس کی سابقہ بیوی اور دنیا کی تیسری امیر ترین خاتون نے دوسری شادی کر لی

datetime 9  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی )دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ایمازون کے سابق سی ای او جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ اور ارب پتی خاتون مکینزی اسکاٹ نے دوبارہ شادی کر لی۔امریکی میڈیا کے مطابق مکینزی اسکاٹ نے امریکی شہر سیٹل سے تعلق رکھنے والے ٹیچر ڈین جیوٹ کے ساتھ شادی کر لی ہے۔ڈین جیوٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ دنیا میں جتنے لوگوں کو جانتا ہوں ان میں سب سے بے لوث خاتون سے شادی کر رہا ہوں اور بڑا سرمایہ دوسروں پر خرچ کرنے کے عزم کے لیے ان کے ساتھ شامل ہو رہا ہوں۔مکینزی اسکاٹ نے اتوار کے روز ڈین

جیوٹ سے شادی کی اور وہ سیٹل میں اپنے چار بچوں اور شوہر کے ہمراہ رہ رہی ہیں۔خیال رہے کہ مکینزی اسکاٹ نے 2019 میں 25 سال ساتھ رہنے کے بعد ایمازون کے سی ای او جیف بیزوس سے علیحدگی اختیار کی تھی اور معاہدے کے نتیجے میں مکینزی اسکاٹ کو 38 ارب ڈالر دیے تھے جس کے باعث وہ دنیا کی امیر ترین خواتین کی فہرست میں شامل ہو گئی تھیں۔ مکینزی اسکاٹ اس وقت 57 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کی تیسری امیر ترین خاتون ہیں۔ انہوں نے گزشتہ برس دسمبر میں 384 تنظیموں میں 4.2 ارب ڈالر تقسیم کیے تھے۔

موضوعات:



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…