بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ایک سینیٹر کو کیا کیا مراعات ملتی ہیں؟ دلچسپ تفصیلات

datetime 5  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک سینیٹر کی تنخواہ ایک لاکھ 50ہزار ماہانہ ہوتی ہے ، چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ دو لاکھ 25ہزاراور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ ایک لاکھ 85ہزار روپے ہے ۔ سینیٹ کے ایک رکن کو ڈیلی جنرل الائونس میں 2800روپے، سپیشل ڈیلی الائونس 4800، کنونشن الائونس 2000اور ہائوس الائونس 2000روپے ملتا ہے ، اس

کے علاوہ گریڈ 22کے افسر کے برابر میڈیکل کیئر کی سہولت بھی دستیاب ہوتی ہے۔ ایک سینیٹر کی تنخواہ میں آفس الائونس آٹھ ہزارروپے ، ٹیلی فون الائونس 10 ہزار، ایڈہاک ریلیف الائونس 15ہزار روپے اور دیگر اخراجات کی مد میں پانچ ہزار روپے ماہانہ شامل ہیں۔اس کے علاوہ مفت سفری سہولیات کے لیے سالانہ تین لاکھ روپے کے ٹریولنگ وائوچرز دئیے جاتے ہیں اور انہیں استعمال نہ کرنے کی صورت میں سینیٹ کافاضل رکن 90ہزار روپے کیش بھی وصول کرسکتا ہے۔ایک سینیٹر کو بلیو پاسپورٹ اور 25بزنس کلاس فضائی ٹکٹس کی سہولت بھی میسر ہوتی ہے جو وہ خود یا ان کی فیملی بھی استعمال کرسکتی ہے۔انہیں ٹریول الائونس کی مد میں ریل پر ایک ایئرکنڈیشن کلاس اور ایک سیکنڈ کلاس فیئر کے مطابق الائونس بھی ملتا ہے۔سینیٹ رکن کو فضائی سفر پر 150 روپے، بذریعہ روڈ سفر کرنے پر 10 روپے فی کلومیٹر ٹریول الائونس ملتاہے،ایک سینیٹر کی رہائش گاہ پر مفت ٹیلی فون کی سہولت بھی میسر ہوتی ہے۔کسی بھی

رکن سینیٹ کے قائمہ کمیٹی کے چیئرمین بننے پر اعزازیہ کی مد میں 12ہزار 700 روپے اضافی دئیے جاتے ہیں۔چیئرمین کمیٹی کو 1300سی سی کار کے ساتھ 360 لٹر پٹرول ماہانہ، گریڈ 17 کے پرائیویٹ سیکرٹری، گریڈ 15 کے سٹینو گرافر ، درجہ چہارم کے ڈرائیور اور نائب قاصد بھی رکھنے کی اجازت ہوتی ہے،ا نہیں آفس اور ضروری فرنیچر کی خریداری سمیت 10 ہزار روپے ماہانہ ٹیلی فون کے لیے دئیے جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…