اسلام آباد (این این آئی)مقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کوبھی امریکی ڈالر کی قدرمیں کمی کا تسلسل برقرار رہا اور ڈالر 158روپے کی سطح سے بھی نیچے آگیاجب کہ یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں40پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی
جس سے ڈالر کی قیمت خرید158روپے سے گھٹ کر157.60روپے اور قیمت فروخت158.10روپے سے گھٹ کر157.70روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قیمت خرید158.10روپے سے گھٹ کر157.50روپے اور قیمت فروخت158.30روپے سے گھٹ کر157.80روپے ہوگئی ۔ ملکی قرضوں میں 10کھرب روپے سے زائد کی کمی آئی ہے،گزشتہ سال مارچ 2020ءمیں ڈالر کی قیمت 157روپے 35پیسے تھی ۔ جبکہ اگست 2020ء میں ڈالر ملکی بلند ترین سطح 168روپے 43پیسے پر ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ گزشتہ چھ ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت میں دس روپے 58پیسے کی کمی آئی ہے ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید189.50روپے سے گھٹ کر188.50روپے اور قیمت فروخت 191روپے سے گھٹ کر190روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید219.50روپے سے گھٹ کر218.50روپے اور قیمت فروخت 221روپے سے گھٹ کر220روپے ہوگئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پیرکو انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 10پیسے کمی ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید158.10روپے سے گھٹ کر158روپے اور قیمت فروخت158.20روپے سے گھٹ کر158.10روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید158روپے سے بڑھ کر158.10روپے ہوگئی اور قیمت فروخت158.30روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید190روپے سے گھٹ کر189.50روپے اور قیمت فروخت192روپے سے گھٹ کر 191روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید219روپے سے گھٹ کر219.50روپے ہوگئی اور قیمت فروخت 221روپے مستحکم رہی۔