منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک میں مہنگائی 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

datetime 1  مارچ‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)ملک میں مہنگائی 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق فروری میں مہنگائی بڑھ کر 8.70 فیصد ہو گئی، جنوری کی نسبت فروری میں مہنگائی میں 1.80 فیصد اضافہ ہوا۔ جنوری 2021 میں

مہنگائی کی شرح 5.7 فیصد تھی۔ فروری 2020 میں مہنگائی کی شرح 12.4 فیصد تھی۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا فروری مہنگائی کی اوسط شرح 8.25 فیصد رہی۔ فروری میں سالانہ بنیادوں پر شہری علاقوں میں انڈے 48.10 فیصد مہنگے ہوئے۔ بجلی چارجز میں 43.6 اور چکن 36.33 فیصد مہنگا ہوا۔ مصالحہ جات 31.13,گندم 23.79 فیصد اور آٹا 13.51 فیصد مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گھی 17.27,چینی17.16 اور کوکنگ آئل 15.39 فیصد مہنگا ہوا۔ فروری میں ماہانہ بنیادوں پر شہری علاقوں میں چکن 37 فیصد مہنگا ہوا۔ کوکنگ آئل کی قیمت میں 11.92 فیصد اضافہ ہوا۔ فروری میں گھی 9 فیصد اور پھل 9.26 فیصد مہنگے ہوئے۔ مصالحہ جات ساڑھے 5 اور دال چنا 4.48 فیصد مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق دال مسور کی قیمت میں 3.28 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی تا فروری آلو 45.68 فیصد مہنگے ہوئے۔ ادارک 51.69 فیصد اور انڈے 42.9 فیصد مہنگے ہوئے۔ گندم 32.7,آٹا 14.91 اور سونا 31.64 فیصد مہنگا ہوا۔ چاندی 27.72 اور دالیں 26.62 فیصد مہنگی ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق گھی 19.26، چینی 24.43 اور گڑ 13.94 فیصد مہنگا ہوا۔ سالانہ بنیادوں پر فروری میں پیاز 29.72 فیصد سستے ہوئے۔ ٹماٹر 29.49 فیصد اور تازہ سبزیاں 22.58 فیصد سستی ہوئیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…