بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

حکومت کوسالانہ اربوں روپے ٹیکس ادا کرنے والی ہزاروں کمپنیاں دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گئیں، حیرت انگیز انکشاف

datetime 28  فروری‬‮  2021 |

لاہور/کراچی/سیالکوٹ(این این آئی)کورونا وباء کی دو لہروں کی وجہ سے فریٹ فارورڈنگ سیکٹر تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا، ائیر لائن سروسز اور کارگو کی بندش کی وجہ سے کاروبار کرنا مشکل ہو گیا ،ایف بی آر کی جانب سے سروسز پر ٹیکس وصول کرنے کی بجائے پوری انوائس پر ٹیکس وصولی سے ہزاروں کمپنیاں دیوالیہ

کے قریب ہیں،وزیراعظم سے اپیل ہے کہ وہ ہمارے سیکٹرکی حالت زارکے بارے میں آگاہی حاصل کر کے ریلیف دیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان انٹرنیشنل فریٹ فارورڈز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد الیاس چوہدری، سابق چیئرمین محمد جمیل احمد، اظہارالحق قمر، سینئر وائس چیئرمین محمد اسداحمد، وائس چیئرمین عاشق علی باجوہ، ممبران ایگزیکٹو کمیٹی توقیر ملک، اصغر ملک، علی عدنان، صہیب زیدی دیگر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو سالانہ 6 ارب ٹیکس ادا کرنے والاسیکٹر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے، حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے ہزاروں کمپنیاں دیوالیہ اور لاکھوں افراد بے روز گار ہورہے ہیں۔ ایف بی آرکی جانب سے تین فیصدٹرن اوور ٹیکس سروسز پروصول کر نے بجائے پوری انوائس پر وصول کیا جارہا ہے جو نا انصافی ہے ،فریٹ فارورڈزسے ٹرن اوور ٹیکس گراس انوائس پر نہیں بلکہ ان کی سروسز پر ہونا چاہیے۔گراس انوائس میں فریٹ کی رقم ائیرلائنزاور شیپنگ کمپنیوں کو چلی جاتی ہے کیونکہ گراس انوائس پر فریٹ کی رقم شامل ہوتی ہے لیکن ایف بی آر ٹرن اوور ٹیکس سروسز پر چارج کرنے کی بجائے پوری گرائس پر3فیصد ٹرن اوور پر ٹیکس وصولی کررہا ہے۔ جوکہ سیکشن153(1) بی اور(1) 113کی خلاف ورزی ہے ۔رہنمائوںنے کہا کہ ایسوسی ایشن

کی جانب سے بار بار خطوط کے ذریعے ممبر پالیسی ایف بی آرکوآگا ہ کر چکے ہیں لیکن کو ئی شنوائی نہیں ہوئی۔ وزیر اعظم عمران خان، وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر سے اپیل ہے کہ کورونا وباء میں کارگو سروسز بند ہونے سے سب سے متاثر ہونے والے فریٹ فارورڈرز سیکٹرکوریلیف دیا جائے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…