منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے انکار گزشتہ 8ماہ کے دوران پیٹرول کتنا مہنگا ہوا ؟حیران کن تفصیلات

datetime 28  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی سے پریشان حال عوام پر مزید بوجھ ڈالنے سے انکار کر دیا، وزیراعظم اوگرا کی جانب سے قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کر دی ہے اور پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ اوگرا نے

تقریباً 6 سے 7 روپے فی لیٹر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھانے کی تجویز کی، وزیراعظم عمران خان نے یہ تجویز منظور نہیں کی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود وزیراعظم نے اجازت نہیں دی۔ ساتھ ہی انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کرنے کی سمری بھی شیئر کی جسے وزیراعظم نے مسترد کردیا ہے۔دوسری جانب نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پٹرولیم مصنوعات 44 روپے 63 پیسے تک مہنگی کرچکی ہے۔ جون 2020 سے فروری 2021 تک حکومت نے ملک میں پٹرول کی قیمت میں 37 روپے 38 پیسے کا اضافہ کیا جس کے باعث فی لٹر پٹرول 74 روپے 52 پیسے سے بڑھ کر 111 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔جون 2020 سے فروری 2021 کے دوران ہائی سپیڈ ڈیزل35 روپے 93 پیسے مہنگا کیا گیا اور اس کی قیمت 80 روپے 15 پیسے سے بڑھ کر 16 روپے آٹھ پیسے فی لٹر ہوئی۔ حکومت نے اسی عرصے کے دوران لائٹ ڈیزل 41 روپے نو پیسے مہنگا کیا اور اس کی قیمت کو 38 روپے 14 پیسے سے 79 روپے 23 پیسے فی لٹر پر پہنچادیا۔ گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران مٹی کے تیل کی قیمت میں 44 روپے 63 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی قیمت 35 روپے 56 پیسے سے بڑھ کر 80 روپے 19 پیسے فی لٹر ہوگئی۔دوسری جانب گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 26 ڈالر (4101 روپے) کا اضافہ ہوا اور ایک بیرل کی قیمت 40 ڈالر(6310 روپے) سے بڑھ کر 66 ڈالر (10412 روپے) فی بیرل تک پہنچی۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…