ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

سیزفائر معاہدے کے بعد بھارت کیساتھ تجارتی تعلقات کی بحالی کا امکان، مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد کا اہم بیان آگیا

datetime 28  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کے معاہدے کے بعد بھارت کیساتھ بہ تدریج تجارتی تعلقات کی بحالی کا امکان ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت تجارت کے ذرائع نے بتایا کہ آئندہ ہفتے مشیرتجارت بھارت سے کپاس کی درآمد کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کپاس کی قلت کا معاملہ وزیراعظم عمران خان کے علم میں

لایا جاچکا ہے اور اصولی فیصلے کے بعد یہ معاملہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اندرون خانہ اس سلسلے میں غوروخوض شروع ہوچکا ہے مگر حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا جن کے پاس وزارت تجات کا قلمدان بھی ہے۔بھارت سے کپاس کی درآمد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ پیر کو وہ اس سلسلے میں کچھ بتانے کی پوزیشن میں ہوں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر کو بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کے تحت حاصل خصوصی حیثیت کے خاتمے کے یکطرفہ فیصلے کے بعد پاکستان نے ہمسایہ ملک سے تجارتی تعلقات معطل کردئیے تھے تاہم دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کی بحالی سے پیداواری لاگت میں کمی اور غذائی اجناس کی رسد میں تسلسل ممکن ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ رواں برس پاکستان کو کپاس کی قلت کا سامنا ہے۔ وزارت غذائی تحفظ و تحقیق نے رواں برس کپاس کی پیداوار کا تخمینہ 12 ملین گانٹھیں لگایا تھا تاہم پیداوار 7.7 ملین گانٹھیں رہی ہے تاہم کاٹن جنرز کے لگائے گئے تخمینے کے مطابق کپاس کی پیداوار صرف 5.5 ملین گانٹھیں رہے گی۔ اس طرح ملک کو کپاس کی کم ازکم 6ملین گانٹھوں کی قلت کا سامنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…